ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر سیاستدان پیر محمدشاہ کھگہ انتقال کر گئے، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سینئر سیاستدان پیر محمدشاہ کھگہ انتقال کر گئے، نماز جنازہ ادا کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سینئر سیاست دان سابق ایم این اے پیر محمد شاہ کھگہ علالت کے بعد انتقال کرگئے۔  نماز جنازہ کے بعد اُن کے آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اُن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں شاہ کھگے میں ادا کی  گئی۔پیر محمد شاہ کھگہ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔  ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک شاہ کھگہ میں ادا کی گئی جس میں موجودہ اور سابق پارلیمنٹیرین سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات معززین علاقہ کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

سینئر سیاستدان سابق صوبائی وزیر پیر محمد شاہ کھگہ چند ماہ سے علیل تھے پیر محمد شاہ کھگہ ایک بار رکن قومی اسمبلی اور چار بار ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکے تھے۔ پیر محمد شاہ کھگہ نائب ضلع ناظم پاکپتن بھی رہے انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 1983 میں چیئرمین یونین کونسل کے انتخاب سے کیا تھا پیر محمد شاہ کھگہ مسلم لیگ (ق) اور آخری دنوں میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرکے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔ اور ان دنوں وہ آزاد حیثیت میں سیاست کر رہے تھے۔ پیر محمد شاہ کھگہ سابق ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگہ کے بڑے بھائی پیر صلاح الدین شاہ کھگہ اور پیر نصیر الدین شاہ کھگہ کے والد تھے۔