سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلو درہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاو ہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ شام/رات میں چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کلام میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ مردان، صوابی،پشاور اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلو د سے ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، شیخوپورہ ،اوکاڑہ اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود سے ابرآلود رہنے کا امکان۔شام/رات میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین ، چاغی، نوکنڈی، دالبندین اور گردونواح میں ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم شام/رات میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔