ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک آسٹریلیا ٹی 20 میچ؛ آسٹریلین ہائی کمشنر بھی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے

پاک آسٹریلیا ٹی 20 میچ؛ آسٹریلین ہائی کمشنر بھی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور  آسٹریلیا کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا  پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ  دیکھنے کے لئے آسٹریلیا کے اسلام آباد میں ہائی کمشنر ٹموتھی کین بھی سٹیڈیم آئے ہوئے ہیں۔  

قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی نے خود سٹیڈیم کے گیٹ پر آ کر  آسٹریلین ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہا۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے  چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 میچ دیکھا ۔ 

 آسٹریلین ہائی کمشنر  نے گزشتہ سال نئے سرے سے تعمیر کئے گئے قذافی سٹیڈیم میں سہولیات، سٹیڈیم کی خوبصورتی اور یہاں کھچا کھچ بھرے تمام انکلوژرز میں موجود  شائقین کے جوش و خروش کی تعریف  کی۔ 

  آسٹریلین ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے کہا کہ مجھے آج قذافی سٹیڈیم آ  کر بہت  خوشی ہوئی ہے۔