ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ردو بدل متوقع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ردو بدل متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان:    پیٹرولیم انڈسٹری نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ورکنگ پیپر ارسال کر دیا ہے جس میں آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سفارش کی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق ابتدائی حساب کتاب میں پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش سامنے آئی ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

 اوگرا جلد ورکنگ پیپر حکومت کو ارسال کرے گی جس کے بعد حکومت کو ٹیکسز اور پیٹرولیم لیوی میں رد و بدل کا اختیار حاصل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اگر حکومت ٹیکسز اور لیوی میں کمی کرتی ہے تو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نسبتاً کم ہو سکتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 257.08 روپے سے بڑھ کر 266.55 روپے ہو جائے گا جبکہ ایک لیٹر پیٹرول 253.17 روپے سے کم ہو کر 252.81 روپے ہو جائے گا۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم فروری 2026 سے ہوگا۔