(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس کی بندش کے معاملے پر پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ بند رکھنے والوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں صوبائی چیف سیکریٹریز کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔ پیٹرول پمپس کی بندش کے معاملے کو جلد نمٹایا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔