پب جی گیم پر پابندی؟ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 پب جی گیم پر پابندی؟ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: PUB G game
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)آن لائن گیم پب جی کی بندش کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں عدالت سے پب جی گیم پر پابندی لگانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ لاہور میں پب جی کے استعمال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کردیا۔

پب جی کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کیلئےکوئی قانون موجود نہیں۔

بھارت میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنےکے لئے باقاعدہ قوانین وضع کیے گئے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔
۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer