ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ویکسین لگوانےکیلئے خود کو رجسٹر کرائیں؛مگر کیسے؟

 کورونا ویکسین لگوانےکیلئے خود کو رجسٹر کرائیں؛مگر کیسے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان میں کورونا ویکسین آنے والی ہے، ویکسین لگوانے کیلئے کیا کیا جائے؟ 
ویکسین لگوانے کیلئے خود کو سب سے پہلے رجسٹرڈ کرائیں، اس کیلئے اپنے شناختی کارڈ کے نمبر کو بذریعہ ایس ایم ایس ڈبل ون ڈبل سکس پر بھیج دیں، یا پھر خود کو نیشنل امیونیسیشن مینجمنٹ سسٹم کی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ کروائیں، رجسٹریشن کے ساتھ ہی آپ کے حالیہ پتہ کے مطابق آپ کو بذریعہ ایس ایم ایس ویکسین سنٹر کے بارے میں آگاہ کردیا جائے گا۔

ویکسین جیسے ہی دستیاب ہوگی آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے اپوائنٹمنٹ دے دی جائے گی، اپوائنٹمنٹ کے روز آپ ویکسین سنٹر پر اپنے شناختی کارڈ اور ایس ایم ایس پر دیئے گئے پن کوڈ کے ہمراہ تشریف لائیں، آپ کو سنٹر پر ویکسین لگائی جائے گی اور تیس منٹ تک مونیٹر کرنے کے بعد جانے کی اجازات دے دی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer