ماہرہ خان کو بھارت جانے کا مشورہ

ماہرہ خان کو بھارت جانے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :سپر سٹار ماہرہ خان کو مداحوں نے بھار ت جانے کا مشورہ دے دیا۔

سپر سٹار ماہرہ خان کا شمار سرحد پار مقبولیت سمیٹنے والی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے بھارتی سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ بھی اسکرین پر نام کمایا۔اداکارہ ماہرہ خان نے 2017 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں ان کی اہلیہ کا کردار اداکیا تھا جسے وہ آج تک یاد کرتی ہیں۔اداکارہ اپنے انٹرویوز میں بالی وڈ اور شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے کام کے حوالے سے اکثر ذکر کرتی رہتی ہیں لیکن اس بار ماہرہ کی جانب سے شاہ رخ کے ذکر پر مداح خاصے خفا نظر آئے اور انہیں اس معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مداحوں کا خیا ل ہے کہ ماہرہ خان شاہ رخ خان کے جنون میں مبتلا ہیں جو کہ اداکارہ کے مطابق سچ ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہر دوسرے انٹرویو میں ماہرہ خان کی جانب سے شاہ رخ خان کا ذکر بالی وڈ فلموں میں کام کی خواہش کے باعث ہے۔


ایک صارف نے ماہرہ پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ انڈیا چلی جائیں۔


ایک صارف کا کہنا تھا کہ بس ایک مووی کرکے   شاہ رخ خان کی بیسٹ فرینڈ بن گئی۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer