معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی دلکش تصاویر وائرل

معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی دلکش تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے چاہنے والے تقریباً پوری دنیا میں موجود ہیں، انتہائی شگفتہ لہجہ، اسلامی تعلیمات اور کتاب اللہ کی روشن ہدایات لوگوں تک پہنچارہے ہیں، گزشتہ روزمعروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی اپنی پوتی کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل  کے چاہنے والے ایک بار پھر ان کی تصاویر دیکھ کرباغ باغ ہوگئے، مولاناطارق جمیل کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جو دیکھتے ہی مقبول ہوگئیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرمولانا طارق جمیل نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں مولانا طارق جمیل خوشگوار موڈ میں دیکھائی دے رہے ہیں اور ان تصاویر میں وہ اپنی پوتی کے ساتھ باتیں کرتے مسکرارہے ہیں۔ 

مولانا طارق جمیل نے ان خوبصورت تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنے بچوں کو یکساں توجہ اور وقت دینا ’’محبت‘‘ کہلاتی ہے۔مزید لکھا کہ ان تصویروں میں اُن کے ساتھ اُن کی پوتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان خوبصورت تصاویر کو ایک تک 17 لالھ سے زیادہ صارفین لائیکس اور دیکھ چکے ہیں جبکہ مولانا طارق جمیل اور ان کی پوتی کے لئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مولاناطارق جمیل کورونا وائرس کا شکا ہوگئے تھے اورسی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج رہے، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کی صحت اب پہلے سے بہتر ہے، مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اورسی ایم ایچ راولپنڈی منتقل ہیں ، مولانا طارق جمیل نے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

  

M .SAJID .KHAN

Content Writer