نظر والا نیا چشمہ لگانے سے آنکھوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟

نظر والا نیا چشمہ لگانے سے آنکھوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایسے افراد جن کی بینائی کمزور ہوتی اور جب وہ نظر والا چشمہ نیا استعمال کرتے ہیں تو ان کی آنکھوں اور سر میں درد محسوس ہوتا ہے۔ لیکن ایسا کیوں؟ اس خبر میں آپ کو اس کی وجہ بتائیں گے۔ 

انسان کی بینائی میں دو طرح کی کمزوریاں ہوتی ہیں ایک قریب جبکہ دوسری دور کی۔ قریب کی بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے انسان کو قریب رکھی چیزوں کو دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے خاص کچھ پڑھتے لکھتے وقت، یہ عموما بڑے عمر کے افراد میں زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ  دور کی بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے انسان کو دور کی چیزیں دیکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ ہر عمر کے لوگوں میں عام ہے، آج کل تو بچے بھی اس مرض کا شکار ہورہے ہیں۔

ڈاکٹرز ان دونوں مسائل میں نظر کا چشمہ لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ لیکن وہ حضرات جن کی نظر کمزور ہے وہ اس بات سے اکتفا کریں گے کہ جیسے ہی ہم نیا چشمہ لیتے ہیں تو  آنکھوں اور سر میں درد محسوس ہوتا ہے جبکہ اگر آپ ایک چشمہ پہلے سے پہن رہے ہوتے ہیں تو اس میں آپ بالکل نارمل ہوتے ہیں۔دراصل  کافی عرصے تک نظرکا ایک ہی چشمہ استعمال کرنے سے ہماری آنکھوں کے پٹھے اس چشمے کے ہی مطابق خود کو ڈھال لیتے ہیں۔جبکہ جب آپ نیا چشمہ لگاتے ہیں تو ہماری آنکھوں کو خود کو نئے لینس کے مطابق ڈھالنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے، ہماری آنکھیں فوری طور پر تبدیلی کو قبول نہیں کرتیں۔ یہ مرحلہ تقریبا 1 ہفتے تک جاری رہتا ہے یا اس سے بھی پہلے آنکھوں کے مسلز اسے اپنے مطابق ڈھال لیتے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔