غلط پارکنگ کرنیوالے ہوجائیں خبردار، ٹریفک پولیس نے انتہائی سخت فیصلہ کرلیا

غلط پارکنگ کرنیوالے ہوجائیں خبردار، ٹریفک پولیس نے انتہائی سخت فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہوریئے ہوجائیں ہوشیار خبردار، اب رانگ پارکنگ اور ٹریفک روانی متاثر کرنے پر تجاوزات کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، اب دکانوں کے باہر سامان رکھنے، فٹ پاتھ پر قبضہ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قائم کرنے پر مقدمات درج ہونگے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے رضاکارانہ غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات ختم کرنے کی اپیل کردی۔

سی ٹی او ملک لیاقت نے سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات دکانوں، شاپنگ مالز، پرائیوٹ ہسپتال و سکولز، شادی ہالز کے مالکان اور دکانداروں پر درج ہوں گے۔ سٹی ٹریفک پولیس نے آگاہی کیلئے دکانداروں کو وارننگ نوٹسز جاری کرنا شروع کردیئے۔

 ملک لیاقت نے کہا کہ شہر کے 28 روڈذ پر تجاوزات اور غلط پارکنگ کی وجہ سے سڑک کا 60 فیصد حصہ ٹریفک کے لیے استعمال ہی نہیں کیا جاتا۔ جس کے باعث اکثر ٹریفک کے بہاؤ میں تعطل آجاتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer