امیر بالاج ٹیپو پر حملے کیلئے آنے والا دوسرا حملہ آور بھی پکڑا گیا

امیر بالاج ٹیپو پر حملے کیلئے آنے والا دوسرا حملہ آور بھی پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کے لئے آنے والا دوسرا حملہ آور بھی پکڑا گیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کرنے کے لئے دو شوٹرز شادی کی تقریب میں موجود تھے۔ امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کے لئے آنے والے دوسرے حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئی ہے، ایاز نامی ملزم حملہ آور مظفرکیساتھ شادی کی تقریب میں پہنچا تھا، دونوں حملہ آوروں کو ملک سہیل اور علی نامی شخص شادی کی تقریب میں چھوڑ کرگئے ۔ 

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر بالاج ٹیپو کے قریبی دوست احسن شاہ نے طیفی بٹ کو بالاج کی مخبری کی۔ احسن شاہ اور طیفی بٹ کی ایک ماہ قبل ملاقات ہوئی اور مخبری کی 5 کروڑ میں ڈیل ہوئی ۔ احسن شاہ نے طیفی بٹ سے 50 لاکھ وصول بھی کرلئے تھے ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں ۔ تحقیقات کے بعد امیر بالاج ٹیپو کے گھر کے افراد کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔