پی ایس ایل سیزن 9؛ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کا ٹاکرا آج ہو گا

پی ایس ایل سیزن 9؛ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کا ٹاکرا آج ہو گا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ نائن میں آج جمعرات  کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں  جمعرات کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہو گا، میچ کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

  پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے  جبکہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے شائقین بھی پرجوش ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہونگے،ایس ایس یوکےکمانڈوز بھی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کریں گے، کمانڈوز اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، ایئرپورٹ، روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات ہونگے۔

 ذرائع کے مطابق  شائقین کے لیے چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے،میچ سے 3گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے،اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔