ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید نے اپنی ہی چلائی گئی ٹرینیں بند کر دیں

شیخ رشید نے اپنی ہی چلائی گئی ٹرینیں بند کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) وزیر ریلوے شیخ رشید کی ٹرین افتتاح پالیسی کو بیک گیئر لگ گیا، شیخ رشید نے اپنی ہی نئی چلائی گئیں 2 ٹرینیں بند کر دیں۔ لاہور سے جلو اور رائیونڈ جانے والی دونوں شٹل ٹرین کو بند کر دیا گیا،  شٹل ٹرینیں بند کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
وزیر ریلوے کے اجلت میں کیے گئے فیصلے، ناقص حکمت عملی اور خسارہ شیخ رشید کی ٹرین افتتاح پالیسی کو بیک گیئر لگ گیا۔ شیخ رشید نے اپنی ہی نئی چلائی گئیں 2 ٹرینیں بند کر دیں۔لاہور سے جلو اور لاہور سے رائیونڈ شٹل ٹرین کو بند کر دیا گیا۔شٹل ٹرینیں بند کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چلائی گئی سیاحتی ٹرین جلوایکسپریس کو بند کر دیا گیا۔

جلو ایکسپریس کا افتتاح وزیر ریلوے شیخ رشید نے 14دسمبر کو کیا تھا جبکہ لاہور سے رائیونڈ کے مابین چلبے والی شٹل ٹرین کو بھی بند کر دیا گیا۔ رائیونڈ شٹل ٹرین کا افتتاح 4جنوری کیا گیا تھا، احکامات کے مطابق یکم مارچ سے رائیونڈ شٹل ٹرین اور واہگہ ٹرین شٹل سروس بند کردی جائے گی،  ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ شٹل ٹرین سروس سے صرف 51 ہزار روپے کی آمدن ہوئی اور ریلوے انتظامیہ کو ایک ماہ میں 31 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

دوسری جانب لاہور گجرانوالہ کے مابین چلائی گئی شٹل ٹرین کے چار اسٹاپ ختم کر دئیے گئے، ریلوے نے مسافروں کی سہولت اور سڑک کا رش ٹریک پر منتقل کرنے کے لیے 24 فروری کو گوجرانوالہ شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کیا تھا، پاکستان ریلوے نے ایک روز بعد ہی بادامی باغ ،شاہدرہ ،کالا شاہ کاکو اور سادھوکی کے رہائشیوں کو لاہور گوجرانوالہ شٹل ٹرین کی سہولت سے محروم کردیا، ریلوے حکام کے مطابق شٹل ٹرین سروس مسافروں کی عدم دلچسپی اور خسارے کے باعث بند کی گئی.

Malik Sultan Awan

Content Writer