لاہور ہائیکورٹ بار، انتخابات کے نتائج کا اعلان

لاہور ہائیکورٹ بار، انتخابات کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ بائیو میٹرک انتخابات میں  4 عہدوں کیلئے 16 امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا، روایتی حریف  عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ بائیو میٹرک انتخابات  کیلئے  پولنگ کا عمل آج صبح نو بجے سے شروع جو بغیر کسی وقفے کےشام 5 بجے تک جاری رہا، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، عاصمہ جہانگیر گروپ کے طاہر نصر اللہ وڑائچ 5 ہزار 900 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے، صدارتی امیدوار چودھری ولائت علی نے 636 ووٹ حاصل کئے، نائب صدر کی نشست پربیرسٹر سعید حسن ناگرہ 5 ہزار 739 ووٹوں سے کامیاب رہے جبکہ نائب صدر کی نشست پر توصیف کھٹانہ 1 ہزار 541 ،محمد ایوب 1ہزار 268، مدثر عباس مگھیانہ1 ہزار 891 ووٹ حاصل کر سکے۔

لاہور ہائیکورٹ سیکرٹری کی نشست پر ہارون دوگل 6 ہزار 270 ووٹ لیکر کامیاب، سیکرٹری کی نشست پر اختر پڈا 2 ہزار 692، بیرسٹر دانیال اعجاز چدھڑ 1 ہزار 513 ووٹ حاصل کر سکے، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری کی نشست پرذیشان سلہریا 3 ہزار 560 ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔

فنانس سیکرٹری کی نشست پر رانا علی اختر خان 1 ہزار 867، رانا وسیم یوسف 2 ہزار 406، فیصل توقیر سیال 2 ہزار 16، مہر ارشد نول 297 میاں محمد احمد مجید 157 ووٹ حاصل کر سکے ، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں 10 ہزار 5 سو 43 وکلاء نے ووٹ کاسٹ کئے۔

حق رائے دہی کے لئے چھ پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے،ڈاکٹرجاوید اقبال آڈیٹوریم میں قائم  پولنگ بوتھ پر ووٹ نمبر ایک سے سات ہزار  تک کے وکلاء ووٹ کاسٹ کیا،سٹڈی روم میں قائم پولنگ بوتھ خواتین وکلاء کے لئے مختص کیا گیا، کیانی ہال، کراچی شہداء ہال، جناح لاؤنج سمیت دیگر ہالز میں بھی پولنگ بوتھ قائم کیے گئے، روایتی حریف  عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ مدمقابل تھے، جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب ہوا۔

تین صدارتی امیدواروں میں چودھری طاہر نصراللہ، مقصود بٹر اور چودھری ولایت علی، نائب صدر کے چار امیدواروں میں بیرسٹر چودھری سعید حسین ناگرہ، مدثر عباس مگھیانہ، محمد ایوب خان اور توصیف خالد کھٹانہ، سیکرٹری بار کے تین امیدواروں میں ہارون دوگل، بیرسٹر دانیال اعجاز چدھڑ اور اختر پڈا جبکہ فنانس سیکرٹری کے لئے چھ امیدواروں میں مقابلہ ہوا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer