ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑااضافہ

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑااضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار :گھی اور تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ۔
 اے برینڈ اور بی برینڈ کی کمپنیوں نے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں,اے برینڈکا فی لیٹر تیل اور گھی 550روپے سے بڑھ کر590روپے پرپہنچ گیاہے۔
بی برینڈ کافی لیٹر تیل 450روپے سے بڑھ کر500روپے تک دستیاب ہونے لگا جبکہ بی برینڈکافی کلوگھی 450روپے سے بڑھ کر480روپے کلوتک جاپہنچا۔

دکانداروں کاکہناہے کہ گھی اورتیل کی قیمتوں میں اضافہ 15سے20دنوں میں ہواہے ،کمپنیاں کہتی ہیں کہ طلب اور رسد میں فرق بڑھ گیاہے اور درآمد کم ہوئی جس کی وجہ سے قیمتوں میںاضافہ ہوا۔