ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رئیل می 16 پرو پلس اور 16 پرو کی لانچ سے قبل قیمتیں سامنے آگئی

رئیل می 16 پرو پلس اور 16 پرو کی لانچ سے قبل قیمتیں سامنے آگئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:Realme 16 Pro سیریز 6 جنوری کو عالمی سطح پر اور  بھارت میں شروع ہو رہی ہے، کمپنی کی جانب سے اس کی قیمتوں کو خفیہ رکھا گیا، پرو+  ویریئنٹ کا مبینہ ریٹیل باکس آن لائن سامنے آیا ہے۔ ویرینٹ 512GB اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے اور اس کی قیمت 43,999 بھارتی روپے ہے۔

مذکورہ ماڈل پہلے کی سیریز سے زیادہ قیمت کے ساتھ ڈیبیو کرے گا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ Realme 15 سیریز صرف ونیلا ماڈل اور پرو ویرینٹ کے ساتھ مارکیٹ میں آیا، جس کی قیمت 35,999 بھارتی روپے ہے، اس کے مقابلے میں Realme 16 Pro+ کی قیمت زیادہ ہے۔

 یہ اضافہ حیران کن نہیں ہے، کیونکہ Realme نے پہلے سے اس کے بارے میں عوام کو  بتایا تھا۔ Realme کے گلوبل ہیڈ آف پروڈکٹ مارکیٹنگ فرانسس وونگ کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ صرف Realme کے لیے مخصوص نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق realme 16 Pro Plus  ماڈل میں ایک اسنیپ ڈریگن پیش کیا جائے گا جو Realme 15 Pro میں Snapdragon 7 Gen 4 کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

برانڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ دونوں ماڈلز’ رئیل می 16 پرو پلس اور رئیل می 16 پرو ‘ میں 200MP کا مین کیمرہ ہے، جو f/1.8 یپرچر کے ساتھ 1/1.56″ Samsung HP5 سینسر استعمال کرتا ہے۔

 پرو+ ماڈل ایک اضافی ٹیلی فوٹو کیمرہ کے ساتھ آتا ہے جس میں 3.5x آپٹیکل زوم اور ایک Samsung JN5 سینسر ہے۔ 0.6x سے 120x فوکل لینتھ شوٹنگ سپورٹ کے ساتھ الٹرا وائیڈ بھی ہے۔

 پرو+ ویریئنٹ میں ایک اور اضافہ LumaColor امیج ٹیکنالوجی ہے، جس کا برانڈ دعویٰ کرتا ہے کہ جدید اختراعات ہیں، جن میں "مکمل جہتی سکن ٹون آپٹیمائزیشن، آپٹیکل ڈیپتھ آف فیلڈ فیوژن بلر، اور پرسن سین لائٹنگ اور شیڈو ری کنسٹرکشن" شامل ہیں۔

پریس ریلیز سے پتہ چلتا ہے کہ Pro+ ماڈل اپنے مرکزی کیمرہ سسٹم پر 4K HDR (1x، 2x، 3.5x، اور 7x) اور 4K@60fps (1x اور 3.5x) ویڈیو ریکارڈنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

پرو(16pro) ماڈل 8GB/128GB، 8GB/256GB، 12GB/256GB، اور 12GB/512GB آپشنز میں دستیاب ہوگا۔ 

Realme 16 Pro  دو رنگوں ماسٹر گولڈ اور ماسٹر گرے میں دستیاب ہوگا، جبکہ 16pro ماڈل تین رنگوں ماسٹر گرے، ماسٹر گولڈ، اور گلابی میں ہوگا۔