لاڑکانہ میں شہید بینظیر بھٹو کا مجسمہ نصب کر دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبدالخالق مغیری:   لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو کا مجسمہ ایس ایس پی چوک پر لگا کر چوک کا نیا نام سٹیچیو آف ڈیموکریسی چوک رکھ دیا۔  پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل احمد سومرو نے شہید بینظیر بھٹو کے مجسمے کا افتتاح کیا۔

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سےشہید جمہوریت اور سابق وزیراعظم پاکستان شہید بینظیربھٹو کی 16 ویں برسی کے موقع پر  شہر کے ایس ایس پی چوک پر شہید بینظیر بھٹو کا مجسمہ لگایا گیا۔ مجسمے کا افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل احمد سومرو نے کیا۔

شہید بینظیر بھٹو کے مجسمے کو سندھ کے مشہور مجسمہ ساز فقیرو سولنکی نے بنایا ہے۔  شہید بینظیر بھٹو کا مجسمہ دیکھنے کے لیے شہر کے اسٹیچو آف ڈیموکریسی چوک پر شہر جوق در جوق آ رہے ہیں۔ لوگو کے ہجوم کے باعث سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے لاڑکانہ میں شہر کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔