دورہ نیوزی لینڈ؛قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا

دورہ نیوزی لینڈ؛قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کر کٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کےلئے تربیتی کیمپ آج سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کا قذافی سٹیڈیم میں شروع ہونےوالے کیمپ میں عباس آفریدی، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللہ خان، افتخار احمد، صاحبزادہ فرحان حصہ لیں گے، جبکہ قومی سلیکشن کمیٹی نے نو دیگر کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں مدعو کیا ہے۔جس میں احمد شہزاد، عارف یعقوب، کامران غلام، عمیر بن یوسف، محمد عامر خان،محمد حارث، محمد عمران،سجاد علی جونئیر اور شہاب خان شامل ہیں، قومی ٹیم کا کیمپ تین جنوری تک قذافی سٹیڈیم میں جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم 3 جنوری کو سیریز کیلئے براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہو گی۔