برفانی طوفان ; شہریوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا  

Snow storm,alert,America,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بم سائیکلون نامی موسم سرما کا بدترین برفانی طوفان برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے تیار، میٹ آفس کی جانب سے شہریوں کو یلو وارننگ جاری کردی گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق بم سائیکلون نامی برفانی طوفان جمعہ کے روز  برطانیہ میں داخل ہوگا۔ سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں سکاٹ لینڈ، ایڈنبرا, گلاسگو اور ڈبلن شامل ہیں۔ میٹ آفس کی جانب سے شہریوں کو یلو وارننگ جاری کردی گئی ہے اور احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

 واضح رہے امریکا میں بم سائیکلون نامی سرد طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 70 کے قریب افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔