ملک کے مختلف شہروں میں بارش ،بادل کب تک برسیں گے؟

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ،بادل کب تک برسیں گے؟
کیپشن: Weather Situation
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے،پنجاب اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بوندا باندی کاسلسلہ جاری ہے۔

لاہور،سمندری،مانانوالہ میں ہلکی بارش،،قلات سمیت بلوچستان کے کئی مقامات پر بھی بادلوں کی انگز شروع ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسنے کا سلسلہ دو دن وقفے وقفے سے جاری رہے گا،،،فضائی آلودگی میں بھی واضح کمی ہوگئی۔

بلوچستان میں بارش اور برف باری کی صورتحال کے باعث محکمہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے اعلانیہ پابندی کے تحت تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ اور ڈیوٹی کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق برف باری کے مقامات پر آمد و رفت کو یقینی بنانے کیلئے عملہ اور مشینری پہنچا دی گئی۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ایمرجنسی صورتحال کے دوران پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس، سپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

صوبے کے برف باری والے علاقوں میں آمد ورفت کو یقینی بنانے کیلئے ٹارگٹڈ جگہوں پر پہلے سے عملہ اور ہائی مشینری پہنچائی جا چکی ہے صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور احتیاط کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں ریلیف کا سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں سے بھی اس موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔