''ٹویوٹا سپرا A91-CF" کی دھماکے دار انٹری، کونسے نئے فیچرز متعارف؟

Toyota Supra
کیپشن: Toyota Supra
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ٹویوٹا موٹر کارپوریشن جاپان نے اپنی مقبول ترین اسپورٹس کار''ٹویوٹا سپرا A91-CF’’ کا کاربن فائبر سے تیار شدہ ایڈیشن فروخت کے لئے مارکیٹ میں پیش کردیا ہے۔
2020 میں ری بورن جنریشن کار''ٹویوٹا سپرا'' پہلی دفعہ متعارف کرائی گئی تھی تاہم اب متعدد تبدیلیوں کے ساتھ اس کا تازہ ترین ماڈل 2022 لانچ کردیا گیا ہے۔ اسے ''ٹویوٹا سپرا A91-CF’’   کا نام دیا گیا ہے سی ایف سے مراد کاربن فائبر ہے ۔حیران کن طور پر جدید ترین گاڑی ''ٹویوٹا سپرا A91-CF’’ صرف نارتھ امریکا سے تعلق رکھنے والے 600 صارفین ہی حاصل کرسکیں گے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-12-29/news-1640787533-8308.jpg
 یادرہے ٹویوٹا سپرا ہی فاسٹ اینڈ فیورئیس
API Response:

">فلم کے تازہ ترین سیکوئل میں دکھائی گئی تھی جس کے بعد اسے بے شمار شہرت حاصل ہوئی اور دنیا بھر میں اس کے کروڑوں پرستار موجود ہیں ۔''ٹویوٹا سپرا A91-CF’’ لمیٹڈ ایڈیشن کی تمام باڈی کاربن فائبر سے تیارشدہ ہے ۔ گاڑی کا انٹریئیر سرخ اور سیاہ رنگوں کے تھیم پر مشتمل ہے جبکہ اس میں بھی کاربن فائبر کا رنگ نمایاں ہے۔ 9 انچ کے الائے وہیل بھی میٹ بلیک کلر میں ہونے کے باعث گاڑی کی اسپورٹس لک نمایاں ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-12-29/news-1640787533-6328.jpg
''ٹویوٹا سپرا A91-CF’’ میں بی ایم ڈبلیو کا 3.0 لٹر ٹربوچارجڈ 16 انجن ہے 382 ہارس پاور طاقت رکھنے والا انجن 365 پاؤنڈ پرفٹ ٹارک پیدا کرنے کا اہل ہے۔ جبکہ ٹویوٹا سپرا کے عام 2.0 لٹر ٹربو چارجڈ 14 انجن جو 255 ہارس پاور اور 295 پاؤنڈ پر فٹ ٹارک پیدا کرنے کے اہل ہیں بدستور اپنی پروڈکشن جاری رکھیں گے۔

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-12-29/news-1640787533-6968.jpg
رئیر وہیل ڈرائیو ''ٹویوٹا سپرا A91-CF’’آٹھ آٹومیٹک گئیرز کے ساتھ دستیاب ہے۔ جبکہ فل اسکرین ڈسپلے صرف ایپل کار پلے کے ساتھ کمپیٹیبل ہے اینڈرائڈ آٹو اس پر نہیں چل سکے گا۔ ٹھنڈی اور گرم ہونے والی نشستیں بھی اضافی سہولت ہے۔ بنیادی  قیمت کے ساتھ ''ٹویوٹا سپرا A91-CF’’ کی ڈیلوری کاسٹ 1025 امریکی ڈالر ہے  جبکہ کمپنی اس کے زیادہ سے زیادہ 64305امریکی ڈالر وصول کرسکتی ہے۔ ٹویوٹا سپرا کے مختلف ماڈلز کی کم از کم قیمت 44315 امریکی ڈالر ہے۔

API Response:

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر