قو می کر کٹ ٹیم کے لئے5نئے کوچز کے تقرر کا فیصلہ

Pakistan cricket board
کیپشن: Pakistan cricket board
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی ٹیم کے لئے نئے کوچنگ سٹاف کی تلاش شروع،  درخواستیں بھی  طلب کی گئی ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق پا کستان کر کٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لئے نئے کوچز سے متعلق  اشتہارت جاری کردئیے۔قو می کر کٹ ٹیم کے لئے پانچ نئے کوچز کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ سا تھ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی بار  پاور ہٹنگ کوچ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ۔ ہائی پرفارمنس کوچ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کے لئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

واضح  رہے کہ مصباح الحق، یونس خان اور وقار یونس کے استعفے آنے کے بعد سے پی سی بی نے بیٹنگ اور بولنگ کنسلٹنٹس رکھے جبکہ ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔