خواجہ آصف گرفتار!!

خواجہ آصف گرفتار!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا۔ نیب نے خواجہ آصف کو اسلام آباد میں احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا جس کی تصدیق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کی۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا اور اسلام آباد میں احسن اقبال کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ نیب ذرائع  کے مطابق خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خواجہ آصف پر 22 کروڑ کی مالی بے ضابطگی کا کیس ہے۔ خواجہ آصف نے غیر قانونی طور پر متحد عرب امارات سے تنخواہیں وصول کیں، خواجہ آصف کو نیب اسلام آباد ٹیم نے نیب لاہور کی درخواست پر گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے وارنٹس گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جاری ہوئے اور انہیں نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی میں خواجہ آصف کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور کل صبح احتساب عدالت اسلام آباد سے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ خواجہ آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)   کے پارلیمانی لیڈر  ہیں اور وہ سابق وزیر خارجہ بھی رہے ہیں۔ خواجہ آصف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer