ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی سوشل میڈیا سٹار کا پاکستانی گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

امریکی سوشل میڈیا سٹار کا پاکستانی گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)امریکہ کے مشہور سوشل میڈیا سٹار بھی پاکستانی گانوں کے دیوانے نکلے، پاکستانی گانے'شکر ونڈاں رے مورا پیا موسے ملن آیو' پر خوبصورت ڈانس کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،سٹار  کے اس رقص کو دیکھ کرصارفین نے خوب داد دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گانوں کی دھوم امریکہ میں بھی ہورہی ہے، جس کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امریکہ کے معروف سوشل میڈیا سٹار رکی ایل پونڈ  نے پاکستانی گانے 'شکر ونڈاں رے مورا پیا موسے ملن آیو' پر خوبصورت ڈانس کیا،اس رقص میں ان کے ساتھ  بیٹا ڈیلن جے پونڈ بھی  موجود ہے، دنوں کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے، صارفین نے ویڈیو دیکھ کراس دلکش ڈانس کی تعریف کی اور ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

امریکا کے معروف سوشل میڈیا سٹار رکی ایل پونڈ  کے اس وقت انسٹاگرام پر 43 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، پاکستانی گانے پر ڈانس کی یہ ویڈیو انہوں نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی، پاکستانی گانے 'شکر وڈا' کا مقبول سٹیپ پر تاحال صارفین کی جانب سے تبصروں اور پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں پاکستانی صارفین نے بھی انہیں داد دی اور کہا کہ یہ پاکستانی گانا ہے اور آپ نے اس پر زبردست ڈانس کیا ہے۔واضح رہے کہ 'شکر ونڈاں رے مورا پیا موسے ملن آیو' پاکستان کی فلم ہو من جہاں کا ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کے ساتھ دیگر نے ڈانس کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Ricky L. Pond (@ricky.pond)

M .SAJID .KHAN

Content Writer