ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیکٹری ایریا میں افسوسناک واقعہ، نوبیاہتا دلہن کی گھر سے لاش برآمد

فیکٹری ایریا میں افسوسناک واقعہ، نوبیاہتا دلہن کی گھر سے لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن میں شادی کی رات انگیٹھی کا دھواں بھر جانے سے دلہن ہلاک جبکہ دولہا بے ہوش ہوگیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے دلہن سویرا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

اندوہناک واقعہ فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ پر پیش آیا۔ گزشتہ روز شمع کالونی کے رہائشی وسیم کی شادی کی 32 سالہ سویرا سے ہوئی۔ شادی کی رات سردی سے بچنے کے لئے ان کے کمرے میں انگیٹھی جلائی گئی، رات گئے کمرے میں دھواں بھر جانے سے دلہن سویرا دم گھٹنے سے جاں بحق اور دولہا وسیم بے ہوش ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے نوبیاہتا دلہن سویرا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔