عرفان ملک:ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اپنے سٹاف کے دو اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے میں ترقی پانے پر بیج لگا دیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف ار دیگر افسران نے پی ایس او سید شمشاد حسین اور وائرلیس آپریٹر محمد الیاس کو سب انسپکٹر کے بیجزلگائے۔
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی اور ایس پی سکیورٹی لاہورعمارہ اطہر بھی موجود تھیں۔ سید شمشاد حسین 1982 جبکہ محمد الیاس 1988 میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کسی بھی پولیس آفیسر یا اہلکار کی زندگی میں ترقی کا دن انتہائی اہم ہوتا ہے جس میں وہ ماضی سے زیادہ مستقبل میں محنت کر کے محکمہ کا نام روشن کرنے کا اعادہ کرتا ہے۔
مزید دیکھیے: