ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کی پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی

محکمہ ایکسائز کی پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:محکمہ ایکسائزنےپراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں۔ اکتیس پراپرٹیز کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پرمختلف علاقوں میں سربمہرکردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزکی جانب سے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ۔ریجن بی کےزون سات کے ای ٹی او اخلاق رشید کی زیرنگرانی انسپکٹرزسلیم اورعارف نے ٹیم کے ہمراہ فیصل ٹاؤن اورماڈل ٹاؤن اوررائیونڈ کےعلاقوں میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران اکتیس پراپرٹیز سربمہرکردی گئیں۔ای ٹی اواخلاق رشیدکا کہنا ہے کہ پراپرٹی مالکان کے ذمے چالیس لاکھ سے زائدکی رقم واجب الاداہے ۔حتمی نوٹس جاری کرنے کے باوجودمالکان نے پراپرٹی ٹیکس جمع نہیں کرایا جس کی وجہ سے پراپرٹیز سربمہرکی گئیں ۔

مزید دیکھیے: