ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی رہائش گاہ پر محفل میلاد، فضا درود و سلام سے گونج اُٹھی

نواز شریف کی رہائش گاہ پر محفل میلاد، فضا درود و سلام سے گونج اُٹھی
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر محفل میلاد ﷺکا انعقاد کیا گیا جس میں نواز شریف سمیت دیگر لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں سابق وزیراعظم اور  مسلم لیگ نون کے صدر  میاں محمد نواز شریف کی رہائش گاہ پر آج محفل میلاد ﷺکا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی، صوبائی وزرا ء، سینئر لیگی رہنمائوں نے شرکت کی۔اس موقع پر معروف نعت خوانون نے بارگارہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا،فضا درود و سلام  کی صدائوں سےگونج اٹھی۔

اس موقع پر ملکی سلامتی  و ترقی کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔