ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو ائیر نائٹ پر پارٹی کرنیوالے ہوجائیں خبردار، اب این او سی لینا پڑے گا

نیو ائیر نائٹ پر پارٹی کرنیوالے ہوجائیں خبردار، اب این او سی لینا پڑے گا
کیپشن: City42 - Lahore New Year Night
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ): نیو ائیر نائٹ پارٹی کا اہتمام کرنے والے ہوجائیں خبردار، محکمہ ایکسائز نے این او سی لازم قرار دیدیا، کہتے ہیں کوئی بھی پارٹی اجازت کے بغیر شروع ہوئی تو فیس ضبط کرنے کیساتھ ساتھ مقدمہ بھی درج ہوگا۔

ای ٹی او انٹرٹینمنٹ عدیل امجد کا کہنا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر شہر میں کسی قسم کی بھی پارٹی کیلئے ایکسائز انٹرٹینمنٹ برانچ سے رابطہ کریں، این او سی نہ لینے پر پارٹی کو فوری طور پر بند کرایا جائےگااور پارٹی کا انتظام کرنے والوں سے ٹکٹس کی مدمیں اکٹھی ہونے والی رقم ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمہ بھی درج ہوگا،نیوائیرنائٹ پرچھاپے مارنے کے لیے آٹھ آٹھ انسپکٹرزاوراہلکاروں پرمشتمل چارٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جوکہ فارم ہاؤسزاورہوٹلوں پرچھاپے ماریں گی۔

دوسری جانب جعلی شراب کی روک تھام کیلئےبھی4ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ انسپکٹر قمر شاہ کی نگرانی میں ناکہ بندی بھی کریں گی ،جعلی اورغیرقانونی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے۔