ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حاملہ کاآپریشن؛ نومولود کی پراسراریت کا ڈراپ سین ؛پولیس رپورٹ آگئی

آپریشن کے دوران خاتون کے حاملہ نہ ہونے کا انکشاف ہوا: پولیس رپورٹ

حاملہ کاآپریشن؛ نومولود کی پراسراریت کا ڈراپ سین ؛پولیس رپورٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ناظم آباد سے نومولود کی پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین  ہوگیا ۔ نجی ہسپتال ناظم آباد واقعے سے متعلق پولیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ۔

پولیس کے مطابق طبی معائنے اور ایم ایل او رپورٹ میں خاتون کا حمل ثابت نہ ہوسکا، تحقیقات کے دوران سامنے آیا کہ خاتون نے سماجی اور خاندانی دباؤ کے باعث خود کو حاملہ ظاہر کیا تھا۔خاتون کو آپریشن تھیٹر منتقل کرنے سے قبل ہسپتال عملے کی جانب سے کسی قسم کا باقاعدہ طبی معائنہ نہیں کیا گیا 

جبکہ صرف موبائل فون پر موجود الٹراساؤنڈ رپورٹ دیکھی گئی، جو تحقیقات کے مطابق مشتبہ/غیر مستند پائی گئی جوکہ عملے کی غفلت ہے۔خاتون زوبیا کو زچگی کے سلسلے میں ہسپتال لایا گیا تھا، آپریشن کے دوران خاتون کے حاملہ نہ ہونے کا انکشاف ہوا،

واقعے کے بعد خاتون کے اہلخانہ نے ہسپتال میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کی،ہسپتال عملے نے آپریشن سے قبل خاتون کا باقاعدہ طبی معائنہ نہیں کیا، عملے نے صرف موبائل فون پر موجود الٹراساؤنڈ رپورٹ پر انحصار کیا، موبائل فون پر موجود الٹراساؤنڈ رپورٹ مشتبہ اور غیر مستند پائی گئی،پولیس نے خاتون زوبیا کو ایم ایل او معائنے کے لیے عباسی شہید ہسپتال بھجوایا۔میڈیکل رپورٹ میں خاتون کا حمل ثابت نہیں ہوا،۔

خاتون کے شوہر راشد کی ہسپتال عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے تھانہ ناظم آباد میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست وصول کرلی گئی۔واقعے میں ہسپتال عملے کی مبینہ سنگین غفلت بھی سامنے آگئی۔

دستیاب شواہد، طبی رپورٹس اور سی سی ٹی وی فوٹیجز تحقیقات کا حصہ بنا لیے گئے۔میڈیکل کمیشن کی حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔حتمی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔