ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

30 اگست سے 4 ستمبر تک ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں ؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

30 اگست سے 4 ستمبر تک ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں ؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  30 اگست تا چار ستمبر ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں ۔ 

این ڈی ایم اے نے  اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اورآندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔ مری، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور گجرات میں بارش کا امکان ہے ۔ 

سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے ۔پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان   ہے ۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، آندھی اور چند مقامات پر بارش متوقع، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر اور مانسہرہ میں بارش متوقع ہے ۔ ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، کرم، وزیرستان اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے ۔ 

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ۔ 

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، آندھی اور بارش متوقع، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ گلگت، اسکردو، ہنزہ، غذر، دیامر، استور، مظفرآباد، نیلم ویلی، پونچھ، باغ، میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں بارش متوقع ہے ۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، موسم گرم  مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ۔ 

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے پیشگی آگاہ کر دیا۔