ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز کے ہفتہ وار اردل روم میں 26 افسران و اہلکار پیش

ڈی آئی جی آپریشنز کے ہفتہ وار اردل روم میں 26 افسران و اہلکار پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر نگرانی ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد ہوا، جس میں 26 افسران و اہلکار پیش ہوئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے 16 اہلکاروں کی اپیلوں پر فیصلے سنائے، جبکہ 10 اہلکاروں کی اپیلوں پر ری انکوائری اور انڈر ڈسکشن کے احکامات جاری کیے فیصل کامران نے کہا کہ محکمانہ احتساب فورس کی کارکردگی بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، محکمہ پولیس میں کام چوری اور بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے عوام اور پولیس فورس دونوں کے دشمن ہیں، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کڑا احتساب کیا جائے گا۔