ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسپکٹر جمشید کی فلم ’’آئی جے: دی سیکرٹ پارچمنٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز

انسپکٹر جمشید کی فلم ’’آئی جے: دی سیکرٹ پارچمنٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذین مدنی:پاکستانی جاسوسی ادب کے مقبول کردار انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم ’’آئی جے: دی سیکرٹ پارچمنٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم میں احد رضا میر اور عمیر رانا مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، جبکہ کہانی معروف مصنف اشتیاق احمد کے تخلیق کردہ مشہور جاسوسی کردار انسپکٹر جمشید سے متاثر ہے۔

فہد نور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کاسٹ میں انوشے عباسی، فاران طاہر اور آصف رضا میر بھی شامل ہیں۔

فلم کے پہلے ٹریلر میں انسپکٹر جمشید کے کردار کو ایک پراسرار اور سنسنی خیز جاسوسی مہم میں دکھایا گیا ہے، جس نے شائقین کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔