ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک روز میں بڑی کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک روز میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اشرف خان:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک روز کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 151 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 454 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہونے کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے تک گر گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 946 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد دس گرام سونا 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 397 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 112 روپے تک آ گئی ہے۔