ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ،شہریوں کا اظہار اطمینان

محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ،شہریوں کا اظہار اطمینان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے عمل کا جائزہ لیا۔

پاسپورٹ آفس کے دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے ملے اور ٹوکن کے اجراء سے باری آنے تک کے انتظار کے وقت کے بارے میں دریافت کیا۔

 شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ کی تجدید کے لیے آئے تھے اور چند منٹ میں کام ہوگیاشہریوں کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ بنوانے میں نہ کوئی مشکل پیش آئی اور نہ ہی زیادہ انتظار کرنا پڑا۔

اس موقع پر  وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ آفس عوامی مرکز کو شہریوں کی سہولت کے لیے مزید کشادہ کیا جائے گا۔