ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کیس:رجب بٹ سمیت ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کیس:رجب بٹ سمیت ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی، تاہم ملزمان کے وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث فردِ جرم عائد نہ کی جا سکی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ  نے عائشہ جٹ کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت کی، سماعت کے دوران رجب بٹ، سلمان حیدر، عبدالرحمان، جہانگیر اور جواد سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

سماعت کے دوران جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر میاں علی اشفاق اور ایڈووکیٹ رانا عبدالمعروف دیگر مقدمات میں مصروف ہیں، لہٰذا سماعت کے لیے نئی تاریخ دی جائے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے اور کیس پر قانونی کارروائی جاری ہے۔