عثمان خادم:ضلعی انتظامیہ کے دعووں کے باوجود شہر میں دودھ اور دہی مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ سرکاری نرخ نامہ صرف کاغذوں تک محدود دکھائی دے رہا ہے۔
شہریوں کے مطابق دودھ کی قیمت میں 70 روپے تک اضافی وصولی کی جا رہی ہے۔ سرکاری نرخ 170 روپے فی لیٹر ہونے کے باوجود دودھ 210 سے 230 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح دہی بھی سرکاری نرخ سے 70 روپے تک مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔ سرکاری قیمت 190 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود دہی 240 سے 260 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہو سکا، جس کے باعث شہری مہنگے داموں دودھ اور دہی خریدنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔