ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا کا جھگڑا اے ایس پی آفس جا پہنچا، ٹک ٹاکرز اور ساتھی گتھم گتھا

سوشل میڈیا کا جھگڑا اے ایس پی آفس جا پہنچا، ٹک ٹاکرز اور ساتھی گتھم گتھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: ٹک ٹاک پر شروع ہونے والی لڑائی پولیس کے دفتر تک جا پہنچی، اے ایس پی ٹاؤن شپ کے دفتر میں دو ٹک ٹاکرز اور ان کے ساتھیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ٹک ٹاکرز نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف ویڈیوز اپلوڈ کی تھیں، جس کے بعد ایک ٹک ٹاکر نے اپنے مخالف کے خلاف پولیس کو درخواست بھی دی تھی۔

اسی معاملے پر دونوں فریق اے ایس پی ٹاؤن شپ کے دفتر پہنچے، جہاں تکرار کے دوران ٹک ٹاکرز اور ان کے ساتھی ایک دوسرے پر تشدد کرتے رہے۔ جھگڑے کے دوران پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی۔

اے ایس پی آفس میں ہونے والے جھگڑے کی موبائل ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں فریقین کو آپس میں لڑتے جبکہ پولیس اہلکاروں کو انہیں روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپوں کے 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قائداعظم انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔