ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں چینی کی قیمت کم نہ ہوسکی ؛ کراچی سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور؛ ادارہ شماریات

 ملک میں چینی کی قیمت کم نہ ہوسکی ؛ کراچی سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور؛ ادارہ شماریات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ سے نیچے نہ آسکی،وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے۔

چینی کی زیادہ سےزیادہ قیمت195روپےفی کلو پر برقرار  ہے ، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 195 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پرمجبور ہیں ، ملک میں ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 25 پیسے فی کلو کا مزید اضافہ    ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر181روپ59پیسے فی کلو ہوگئی ،گذشتہ ہفتےتک چینی کی اوسط قیمت 181روپے34پیسےفی کلو تھی،ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت143روپے09پیسے فی کلوتھی،پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت190 روپےفی کلو تک ہے۔