ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 منال خان اور احسن محسن کی طلاق کی افواہیں، حقیقت سامنے آگئی

 منال خان اور احسن محسن کی طلاق کی افواہیں، حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :اداکارہ منال خان اور احسن محسن کے درمیان طلاق کی افواہوں کے بعد اصل حقیقت سامنے آگئی ہے۔ 

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے پیجز کے کچھ سکرین سارٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہےہیں،جس میں دعوی کیا جارہا ہےکہ اداکارہ کا سوشل میڈیا اکاونٹ پر پہلے شوہر کیساتھ نام درج تھا جس کو اب ہٹا کر منال خان کردیا گیا ہے۔

Caption

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےدعوی کیا جارہا ہےکہ منال خان اور احسن محن کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے،شوبزانڈسٹری کی خوبصورت جوڑی سےمتعلق طلاق کی افواہوں پرانکے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

Caption

صارفین کی جانب سےاداکارہ کی پوسٹ پرسوال کیا جارہا ہےکہ وہ اپنی جانب سےکسی ردعمل کا اظہار کرکے ان افواہوں کو جھوٹا ثابت کریں۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے باآخر ایک پوسٹ کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی،منال خان کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ میں انکے اپنےشوہر احسن محسن کیساتھ سمندر کنارے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے،شیئر کی جانے والی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے شادی  کو چار سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

اداکارہ  کی پوسٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے محبت بھرے پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ اداکارہ منال خان کی  شادی 10 ستمبر 2021 کو اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ ہوئی تھی۔