ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کی بازیابی کے حوالے سے کیس کی سماعت ، رپورٹ طلب

خاتون کی بازیابی کے حوالے سے کیس کی سماعت ، رپورٹ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کی بازیابی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے خاتون کی عمر کے تعین کیلئے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے خاتون کو 8 ستمبر تک دارالامان بھجوا دیا۔
 جسٹس راجہ غضنفرعلی خاں نے شہری محمدشان کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواستگزارنےمؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی کواُسکے والدین نے گھر میں قید کر رکھا ہے، نہ توملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے، نہ ہی گھر آنے دیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار نےاستدعا کی کہ خاتون کو بازیاب کروا کے درخواستگزارکے حوالے کیا جائے۔ا وکاڑہ پولیس نےخاتون کوبازیاب کروا کرپیش کیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے درخواستگزار کو تنبیہ کی کہ اگرخاتون نے آپ کے حق میں بیان نہ دیا تووقت ضائع کرنے پرآپ پر50 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ جسٹس راجہ غضنفرعلی خاں نے ریمارکس دیئےکہ بظاہرخاتون کم عمر لگ رہی ہے۔ اس پروکیل درخواستگزارنےبتایاکہ خاتون کی عمرتقریباً 22 سال ہے۔عدالت نے دریافت کیا کہ کیا آپ کے پاس خاتون کی عمرکا کوئی مستند ثبوت ہے؟ تاہم مدعی اورخاتون کے والدین دونوں ہی عمر سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔عدالت نے پولیس کوہدایت کی کہ خاتون کی دستاویزات کی روشنی میں عمرکی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

Ansa Awais

Content Writer