ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کے آٹھویں ہفتے کے آخری روز صرف مخصوص کیٹیگری کے چند کیسز سماعت کے لئے مقرر کیے گئے۔
جمعہ کا روز ہونے کے باعث وکلاء اور سائلین کی حاضری معمول سے نہایت کم رہی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ان کی عدالت میں بھی کوئی مقدمہ سماعت کیلئے مقرر نہیں تھا ،چھٹیوں اور جمعہ کے روز کی مناسبت سے عدالت میں کوئی اہم سیاسی نوعیت کا کیس بھی مقرر نہیں کیا گیاتھا۔ دوسری جانب جسٹس شاہد کریم کے موسم گرما کی چھٹیوں پر ہونے کے باعث سموگ تدارک کیس کی سماعت بھی نہیں ہو سکی۔ ہائیکورٹ میں ڈویژن بنچز بھی کسی مقدمے کی سماعت نہیں ہوئی ۔