ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے حکومت کو پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش بھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے کمی کی تجویز ہے، جس کے بعد قیمت 264.61 روپے سے کم ہو کر 264 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 87 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے، قیمت 272.99 روپے سے کم ہو کر 269.86 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے، قیمت 176.70 روپے فی لیٹر مقرر کی جا سکتی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کمی کی تجویز ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 162.16 روپے سے کم ہو کر 159.55 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 80.52 روپے اور فی لیٹر ڈیزل پر 79.51 روپے لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی وصول کر رہی ہے۔
نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر 2025 سے ہوگا اور یہ قیمتیں اگلے 15 دنوں تک نافذ العمل رہیں گی۔ قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کرے گی۔