ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن انتقال کر گئیں

معروف ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسٹیج 4کینسر کے خلاف کئی برس تک جدوجہد کرنے والی معروف ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

نتاشا ایلن نے اپنی بیماری کا اعلان 2020 میں کیا تھا، جب ان کے گھٹنے میں مہلک رسولی کی تشخیص ہوئی۔ بعد ازاں یہ بیماری سنوویئل سارکوما میں تبدیل ہو گئی جو کہ کینسر کی ایک نایاب اور مہلک قسم ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کے زندہ بچنے کے امکانات صرف 15 فیصد تھے لیکن نتاشا نے ہمت نہ ہاری اور اپنی زندگی کے ہر لمحے کو مثبت انداز میں جینے کی کوشش کی۔ انہوں نے اپنی بیماری، علاج اور جذبات کو سوشل میڈیا پر کھل کر شیئر کیا، جس سے وہ لاکھوں لوگوں کے لیے حوصلے اور امید کی علامت بن گئیں۔

ان کے فالوورز کا کہنا ہے کہ نتاشا کی ایمانداری، بہادری اور مثبت سوچ نے سب کو متاثر کیا۔ ان کی ٹیم نے ان کی موت کی تصدیق سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خوبصورت روح تھیں، جو محبت، مہربانی اور خوشی سے بھرپور زندگی گزار گئیں۔