روزینہ علی: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اسلام آبادمیں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالاکوٹ اور کوہستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس کے علاوہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔