پی ٹی آئی نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کر دی

PTI Karachi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کراچی نےبجلی کے بلوں کیخلاف جمعہ کے روز تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان یں کہا گیا ہے کہ ہڑتال کی کامیابی کیلئے تاجر، ٹرانسپورٹرز، اساتذہ، علماء کرام اپنا حصہ ڈالیں، کراچی کے عوام بھاری بھرکم بجلی کے بلوں سے بےحد پریشان ہیں۔ پی ٹی آئی تاجر برادری کے جرتمندانہ اقدام کے ساتھ کھڑی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ  بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔کراچی پورے ملک کا انجن ہے مہنگی بجلی سے ہر طبقہ متاثر ہورہا ہے۔