بجلی کا مسئلہ؛ سندھ کی تاجر برادری نے مکمل ہڑتال کی الگ تاریخ دے دی

City42, Sindh Traders give call for the general strike, City42, Electricity pricing crisis in Pakistan, Karachi, Sindh, Shutters down
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بجلی کے بلوں میں بھاری اضافہ کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے  پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ بھر  کی تاجر برادری نے  مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران سندھ جاوید قریشی نےسٹی 21 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں یکم ستمبر کو  ہڑتال ہوگی۔

جاوید قریشی نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا اندازہ نہیں ہے ، لوگوں کے پاس کھانے کیلئے پیسے نہیں رہے۔ حکومت سمجھتی ہے جبر سے عوام اور تاجروں کو دبا دے گی ۔

 جاوید قریشی نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔حکمرانوں سے کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں۔