ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر وزیراعظم کا اہم پیغام

وزیراعظم،شہباز شریف،آئی ایم ایف،پروگرام،مفتاح اسماعیل،سٹی42
کیپشن: Prime minister Shahbaz sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) پروگرام کی بحالی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت ہے۔

 عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کا خطرہ ختم ہوگیا ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان مشکل معاشی امتحان سے سرخرو ہوکر نکلا ہے۔

  وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک مرحلہ ہے لیکن پاکستان کی منزل معاشی خود انحصاری ہے، پروگرام کی بحالی سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا، پروگرام کی بحالی کے لئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو، آئندہ پاکستان کو کبھی اس کی ضرورت نہ رہے۔

 واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 1 ارب 17 کروڑ ڈالر قرض کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔