دلہن کو دیکھتے سب دروازے میں گرگئے، وجہ کیا بنی؟ ویڈیو وائرل

the boys lost their senses, everyone fell in front as soon as they opened the door
کیپشن: bride wedding Video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) سوشل میڈیا پر اکثر  ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جو صارفین کے ذہنوں میں اپنے نقوش چھوڑ جاتی ہیں، کچھ ایسی ہیں جن کو دیکھنے والے ورطہ حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں، متعدد شادیوں کی مضحکہ خیز ویڈیو یویٹوب، انسٹاگرام، فیس بک  پر وائرل ہورہی ہیں، ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہن کو دیکھتے ہیں سب دروازے میں گرگئے۔ 

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن کے دوست اس کو دیکھتے ہیں گرگئے، بھارت میں ہونے والی شادیوں کی بہت سی ویڈیو انٹرنیٹ پر موجود ہیں، شادی کے دن ہر کوئی اس بات کا انتظار کر رہا ہوتا ہے کہ کب ان کا دوست عروسی لباس میں باہر آئے،شادی میں دوست نہ ہوں تو ماحول کچھ مدھم سا نظر آنے لگتا ہے،سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دلہن کے دوستوں نے اسے دیکھ کر مضحکہ خیز ردعمل دیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن  تیار ہو کر  اپنے دوستوں سے ملنے کے لئےکمرے میں مدعو کرتی ہے۔ جیسے ہی دلہن نے کمرے کا دروازہ کھولا تو دوستوں نے چونکا دینے والا ردعمل دیا، دلہن کو دیکھا کر سب  زمین پر گر پڑے اور پیچھے کی طرف بھاگنے لگے جبکہ کچھ زور زور سے ہنسنے لگے۔

اس کی وجہ یہ تھی کہ اس کے دوستوں نے اسے کبھی دلہن کے لباس میں نہیں دیکھا تھا۔ اسے دیکھتے ہی سب کے ہوش اڑ گئے۔ یوں تو دلہن بہت خوبصورت لگ رہی ہو گی لیکن دوستوں نے اس کا خوب مذاق اڑایا۔

View this post on Instagram

A post shared by WedAbout.com (@wedabout)

M .SAJID .KHAN

Content Writer